ریلوے میں دس ہزار بھرتیوں کی اجازت مل گئی: شیخ رشید

Last Updated On 10 November,2018 04:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کنا ہے ریٹرن ٹکٹ لینے پر رعایت دینے کی تجویز زیر غور ہے، ریلوے میں دس ہزار بھرتیوں کی اجازت مل گئی، کراچی میں دھابیجی ایکسپریس مسائل کا شکار ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں نئے سال کے آنے تک کرپٹ سیاستدان کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں، ان لوگوں نے کمیشن کھائی اور ہمارے کیخلاف باتیں کر رہے ہیں، ٹریکنگ سسٹم کی بلڈیشن ریلوے کے اندر ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا چین سے آنے کے بعد یقین ہوگیا کہ شہباز شریف، نواز شریف سے بڑا چور ہے، شہباز شریف میرے دل سے اتر گئے ہیں۔

 

Advertisement