ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق کیس ڈی لسٹ

Last Updated On 10 November,2018 06:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا، درخواست گزار کو جاری کیا گیا سماعت کا نوٹس واپس، سپریم کورٹ نے 12 نومبر کو کیس کی سماعت مقرر کی تھی۔

واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم کی مبینہ ڈگری کے معاملے کا کیس 12 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا تھا۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری کی درخواست ایک شہری نے دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ جب ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری جعلی ہونے کی خبریں زیر گردش ہوئی تو نیب ترجمان نے انھیں جھوٹی قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا تھا۔

نیب کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا تھا کہ نیب افسر کی ڈگری 2002ء میں جاری ہوئی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے نیب آفیسر پر دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر ایسے ہتھکنڈوں سے ڈی جی نیب کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
 

Advertisement