سینٹ الیکشن :پرویز الٰہی نے ناراض پی ٹی آ ئی ارکان کو منا لیا

Last Updated On 10 November,2018 05:01 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا) پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی یقین دہانی ، ن لیگ کے خواب چکنا چور۔

سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا،سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی حکمران اتحاد کی جیت کیلئے سرگرم ،تحریک انصاف کے ناراض ارکان کو رضا مند کر لیا،ن لیگ کی امیدوں پر پانی پھر گیا ،سینیٹ الیکشن میں حکمران اتحاد کی جیت یقینی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق 15 نومبر کو پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی2نشستوں پر ہونیوالے الیکشن کی سر گر میاں شروع ہو گئیں۔ پرویز الٰہی نے حکمران جماعت کے امیدوارولیداقبال اورسیمی ایزدی سے ملاقات کی، دونوں امیدواروں نے ناراض ارکان کے حوالے سے تشویش سے آگاہ کیا۔سپیکر نے نا راض ارکان سے رابطے اور ملا قاتیں کرکے تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کرادی جس پر انہوں نے حکمران جما عت کو ووٹ دینے کا وعدہ کر لیا۔
مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے صنعتکار سعود مجید ٹکٹ ہی اس بنیاد پر دیا تھا کہ وہ پی ٹی آ ئی کے ووٹ تو ڑیں گے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکمران اتحاد اپنی عددی برتری سے زائد ووٹ لینے میں کا میاب ہو جا ئیگا۔ 

Advertisement