ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری اصلی، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تصدیق

Last Updated On 10 November,2018 05:12 pm

لاہور:(نمائندہ دنیا )ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ایم ایس سی کمپوٹر سائنس کی ڈگری اصل ہونے کی تصدیق کر دی۔

روزنامہ دنیا کو موصول ہونے والے خط کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فیصل کی جانب سے جون 2018 میں انجینئر غنی گل محسود کو پشاور میں خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ چونکہ آپ نے پشاور ہائیکورٹ میں ڈی جی نیب لاہور کی الخیر یونیورسٹی سے ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس کی ڈگری کو چیلنج کر رکھا ہے اور پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے اپریل 2018 میں جو احکامات دیئے گئے اس کی روشنی میں آپ کو جوابات دیئے جا رہے ہیں،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جواب میں لکھا گیا کہ الخیر یونیورسٹی کی جانب سے شہزاد سلیم کو جو ڈگری جاری کی گئی اس کی تصدیق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پشاور ریجنل سنٹر نے کر دی ۔ 

Advertisement