سکیورٹی وجوہات: اسلام آباد میں ہالینڈ کا سفارتخانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند

Last Updated On 13 November,2018 03:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں ہالینڈ کا سفارتخانہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پرغیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ہالینڈ کی حکومت نے سفارتخانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا، ویزا کیلئے تمام طے شدہ انٹریو تا حکم ثانی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ ہالینڈ کے لئے نئی ویزا درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی ہے۔