وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Last Updated On 15 November,2018 09:26 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وزراء اور مشیروں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت میں وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزراء اور مشیر متعلقہ محکموں کو دیئے گئے اہداف سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔ مختلف ٹاسک فورسز کی اب تک کی کارکردگی اور آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں حکومت کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اب تک کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔
 

Advertisement