الیکشن کمیشن کا 2019 میں 2 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

Last Updated On 15 November,2018 01:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے آئندہ سال 2 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا، 2019 میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن نے نئی قانون سازی کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو ہدایات جاری کر دیں، بلوچستان میں مئی 2019 اور خیبرپختونخوا میں اکتوبر 2019 میں بلدیاتی انتخابات ہونگے، مردم شماری کے باعث دونوں صوبوں میں نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، نئی حلقہ بندیوں سے حلقوں کی تعداد تبدیل ہوگی، قانون میں تبدیلی ناگزیر ہے۔