العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف نے مزید 30 سوالات کے جواب جمع کرا دیئے

Last Updated On 16 November,2018 12:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 30 مزید سوالات کے جواب جمع کرا دیئے۔

احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا میں نے قطری خط کبھی اپنے دفاع کے لیے پیش نہیں کئے، میں نے ذاتی طور پر کبھی قطری خطوط پر انحصار نہیں کیا، حمد بن جاسم نے جے آئی ٹی کو سوا لنامہ فراہم کرنے کا کہا تھا، جے آئی ٹی نے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے سخت شرائط رکھیں، ایسا لگا جے آئی ٹی قطری کا بیان ریکارڈ کرنا ہی نہیں چاہتی تھی۔

نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا قطری نے لکھا کہ سپریم کورٹ کو بھیجے دونوں خطوط کی تصدیق کرتا ہوں، حمد بن جاسم نے کہا کہ جے آئی ٹی دوحہ آ کر خطوط کی تصدیق لے سکتی ہے، جے آئی ٹی کے پاس کوئی وجہ نہیں تھی کہ قطری خطوط کو افسانہ قرار دے۔