وزیراعظم کل یو اے ای کے دورے پرروانہ ہونگے، امدادی پیکیج ملنے کا امکان

Last Updated On 17 November,2018 01:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، یو اے ای کے ولی عہد شیخ زید بن النیہان سے ملاقات کریں گے، یو اے ای کی جانب سے پاکستان کو امدادی پیکج ملنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اتوار کو ایک روزہ دورے پریو اے ای روانہ ہوںگے۔ وزیرخزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چودھری، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور اعلیٰ حکام وفد میں شامل ہوںگے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان، ولی عہد شیخ زید بن النیہان سے ملاقات کریں گے، یو اے ای کے ولی عہد وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ اس دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لئے ادھار تیل سمیت امدادی پیکج ملنے کا امکان ہے۔