چمن: تاج روڈ پر مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

Last Updated On 21 November,2018 06:31 pm

چمن:(دنیا نیوز)‌ تاج روڈ پر واقع قدیم مسجد میں دھماکا ہوا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو ادارے بھی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قریبی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔ دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔