ڈولفن فورس کے ساتویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، 881 اہلکار پاس آؤٹ ہوئے

Last Updated On 22 November,2018 01:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈولفن فورس کا ایک اور دستہ عوام کی حفاظت کیلئے تیار ہوگیا، ڈولفن فورس کے ساتویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 881 اہلکار پاس آؤٹ ہوئے، وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پولیس ٹریننگ سنٹر چوہنگ میں ڈولفن فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلٰی نے ڈولفن فورس کے ساتویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا، پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں نے عملی تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ مقدس فریضہ ہے، امید ہے پاس آؤٹ ہونیوالے اہلکار شہریوں کی حفاظت کیلئے کوشاں رہیں گے۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈولفن فورس سے سٹریٹ کرائم میں کافی کمی ہوئی ہے، محکمہ پولیس میں ٹرینگ ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتی ہے۔

چوہنگ پولیس ٹریننگ سینٹر سے 881 اہلکار پاس آؤٹ ہوئے، پاس آوٹ ہونیوالے اہلکاروں کو پنجاب کے مختلف 5 اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔