گھریلو صارفین کیلئے پانی کے نرخوں میں اضافے کی تجویز مسترد

Last Updated On 22 November,2018 08:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گھریلو صارفین کے لئے پانی کے نرخوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی، بوتلوں میں پانی بیچنے والی کمپنیوں سے چارجز لینے کی منظوری دیدی گئی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ایل ڈی اے بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں گھریلو صارفین کے لئے پانی کے نرخوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے بوتلوں میں پانی بیچنے والی کمپنیوں سے چارجز لینے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے پانی کے غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ازخود غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کیلئے 45 دن کی مہلت دیدی، اس حوالے سے ایل ڈی اے کی لیگل، فنانس اور ہیومن ریسورس کی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ننکانہ، شیخوپورہ اور قصور میں ایل ڈی اے کے سہولت مراکز جلد قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سہولت مرکز بننے سے ان علاقے کے شہریوں کو لاہور نہیں آنا پڑے گا۔
 

Advertisement