کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب، پاکستان کی سدھو کو شرکت کی دعوت

Last Updated On 23 November,2018 06:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستانی حکومت نے کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو ٹیلی فون کیا اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرتارپور بارڈر کھولنے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ مجھے بارڈر کھولنے کی تقریب میں شرکت سے خوشی ہو گی۔