حکومت کے 100 دن کی کارکردگی مایوس کُن ہے، مریم اورنگزیب

Last Updated On 25 November,2018 09:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب کہتی ہیں تہلکہ خیز اور تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن عوام کے سامنے عیاں ہونے لگا ہے، وزیراعظم قرض کے سوا کوئی معاشی پالیسی نہیں دے سکے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت کے سو روز میں میرٹ کا قتل عام ہوا، لوگوں کے منہ سے نوالہ چھینا گیا، وزیر اعظم قرض کے سوا کوئی معاشی پالیسی نہیں دے سکے، وزیر اعظم کا اونٹ پر بیٹھ کر سعودی عرب جانے کا معجزہ ہوا، صرف علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی، 55 روپے فی کلو میٹر ہیلی کاپٹر کی سواری ایجاد ہوئی، حکمرانوں نے ملکوں ملکوں بھیک مانگ کر قوم کا سر شرم سے جھکا دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب یاد رکھیں قوم سب کچھ جان گئی ہے۔