وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

Last Updated On 05 December,2018 08:44 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور صدر ٹرمپ کے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے تمام اقدامات اور کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دی جبکہ ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔
 

Advertisement