کرتارپور راہداری کی وجہ سے کشمیر پر سمجھوتہ ممکن نہیں: دفتر خارجہ

Last Updated On 06 December,2018 09:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کی وجہ سے جموں اور کشمیر کا معاملہ پس پشت نہیں ڈالنے دیں گے۔ ہندوستان دنیا کو گمراہ کرنا چھوڑ دے اور زمینی حقائق تسلیم کرے۔ افغان مسئلے کا کوئی فوج حل ممکن نہیں۔

کرتار پور راہداری کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان نے ایک بار پھر و اضح کر دیا، بھارت سے مقبوضہ وادی میں مظالم بند کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا، تصفیہ طلب معاملات پر بھارت سے مثبت ردعمل کا انتظار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کولیشن سپورٹ فنڈ پر بات ہو رہی ہے۔ زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے دوران افغان مفاہمتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ طالبان وفد کی پاکستان آمد کا علم نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کابینہ کے ایجنڈے پر ہے۔ حکومت جتنے اقدامات اٹھائے گی گلگت بلتستان کو بااختیار بنانے کے لئے ہوں گے۔ چینی سرکاری ٹی وی پر مقبوضہ کمشیر کو بھارت کا حصہ بنانے کی خبریں غلط ہیں۔
 

Advertisement