اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم معصوم شہدا کے والدین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، سانحے میں بچھڑ جانے والے ہمیشہ یاد رہیں گے۔
سانحہ اے پی ایس پشاور کی چوتھی برسی کے موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی، افواج اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ہیروز کو قربانیاں دینے پر سلام پیش کرتے ہیں، غمزدہ والدین کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔ صرف تعلیم کی بدولت انتہاپسندی اوردہشتگردی کوشکست دینا ممکن ہے۔