نواز کیخلاف جے آئی ٹی کے سر بر اہ واجد ضیا آئی جی ریلوے پولیس تعینات

Last Updated On 20 December,2018 10:11 am

اسلام آبا د: (روزنامہ دنیا) وفاقی حکومت نے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے اور سابق سربراہ جے آئی ٹی پانامالیکس واجد ضیا کو آئی جی ریلوے پولیس تعینا ت کر دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق پاکستان پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر واجد ضیا کوآئی جی پاکستان ریلوے پولیس تعینات اور سابق آئی جی ریلوے اور پاکستان پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر مجیب الرحمن خان کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
 

Advertisement