اوچ شریف: سکول رکشہ اور وین میں ٹکر، 12 طلبا سمیت 20 افراد زخمی

Last Updated On 21 December,2018 01:59 pm

اوچ شریف: (دنیا نیوز) رسول واہ کے قریب سکول رکشہ اور مسافر وین میں ٹکر کے باعث رکشہ میں سوار 12 طلباء سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اوچ شریف کے نواحی علاقہ رسول واہ کے قریب تیز رفتاری، اوور لوڈنگ اور دھند کے باعث مسافر وین اور سکول رکشہ میں ٹکر کے باعث رکشہ میں سوار 12 طلباء اور اور وین کے 8 مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور سمیت 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا، رکشہ میں 20 طلباء سوار تھے۔