بڑے ڈاکوؤں سے ملنے والی رقم تعلیم پر خرچ کریں گے: وزیراعظم

Last Updated On 21 December,2018 02:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا عوام کو باشعور بنا رہے ہیں، معاشی بحران زیادہ دیر نہیں رہیں گا، بڑے ڈاکوؤں سے ملنے والی رقم تعلیم پر خرچ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کانفرنس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں، یہ منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے، انگلینڈ کے حکمرانوں کو دیکھا تو مجھ میں تبدیلی آئی، آزادی کے بعد کسی نے شعبہ تعلیم پر توجہ نہیں دی، دنیا میں سب سے زیادہ غریب بھارت میں بستے ہیں، ہم بھارت سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے حکمران عالیشان محلوں میں رہتے ہیں، بچپن سے حکمرانوں کے بڑے بڑے گھر دیکھے، چاہتا ہوں نوجوان اپنے ٹیکس کا دفاع کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا تعلیم کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ریاست مدینہ میں حکمرانوں نے خود پر پیسہ خرچ نہیں کیا، چین ہمارے لیے زندہ مثال ہے، وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی ایک پیغام ہے۔