کوئٹہ: کوئلے کی کان پر تودہ گر گیا، ایک کان کن جاں بحق

Last Updated On 23 December,2018 03:04 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں دکی کے علاقے میں کوئلے کی کان پر تودہ گر گیا۔ حادثے میں ایک کان کن جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دکی میں واقع مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے نیچے دب کر ایک کان کن جاں بحق ہوگیا ہے جسے دیگر کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکالا۔

جاں بحق ہونےوالے کانکن کی شناخت امیر محمد کے نام سے ہوئی ہے جو قلعہ سیف اللہ کارہائشی تھا۔