کنفرم ٹکٹ منسوخ، شہری کی شکایت پر اسد عمر پی آئی اے حکام پر برس پڑے

Last Updated On 24 December,2018 07:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹ منسوخ ہونے لگے، مسافروں نے کراچی ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ سے شکایت کر دی، رات گئے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والے اسد عمر نے پی آئی اے حکام کو خوب جھاڑ پلائی۔

مسافروں نے ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو دیکھا تو انکے پاس پہنچ گئے اور افسران کی شکایت کر ڈالی، معاملہ سامنے آیا تو وزیر خزانہ برہم ہوگئے، ایئرپورٹ پر کھڑے کھڑے پی آئی اے حکام کو فون کیا اور خوب برسے۔

وزیر خزانہ کہنے لگے آخری وقت میں کنفرم ٹکٹ کو کہا جاتا ہے کہ یہ کنفرم نہیں، متاثرہ مسافروں نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔