ٹرانسپورٹ کے مہنگے ترین اورنج لائن ٹرین منصوبے کا تمام کام ٹھپ

Last Updated On 27 December,2018 05:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رواں سال کے دوران ٹرانسپورٹ کے مہنگے ترین اورنج لائن ٹرین منصوبے کا تمام کام ٹھپ ہو گیا، لاگت میں 50 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کا افتتاح، 28 اکتوبر 2015ء کو کیا گیا تھا۔ اِس کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ ایک اعشاریہ 62 ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔

سابق دور حکومت میں ہی مجموعی طور پر اِس منصوے کا 70 سے 75 فیصد کام مکمل ہو چکا تھا لیکن حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی تمام کام ٹھپ ہوگیا۔

منصوبے میں تاخیر اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث اِس کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 50 ارب روپے کے مزید اضافے کے ساتھ متوقع طور پر دو سو پینسٹھ ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ منصوبے پر کام ٹھپ ہونے کے باعث اِس کا ٹریک دھول مٹی سے اٹ چکا ہے۔

اورنج لائن ٹرینیں ڈپوؤں میں ڈمپ ہو کر رہ گئی ہیں تو ٹھیکیداروں کو ابھی تک تقریباً 10 سے بیس ارب روپے کی ادائیگیاں بھی نہیں ہو سکی ہیں۔