اسلام آباد اور پنجاب میں 13 دن کیلئے سی این جی بند

Last Updated On 28 December,2018 03:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد اور پنجاب پوٹھوہار کے سی این جی اسٹیشن آج سے بند ہو گئے، یہ تعطیل 10 جنوری تک جاری رہے گی۔

متعلقہ حکام کے مطابق آر ایل این جی ٹرمینل کی سالانہ مرمت کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے پنجاب پوٹھوہار کے سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔ سوئی نادرن نے سی این جی اسٹیشن کی بندش کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 28 دسمبر سے 10 جنوری تک سی این جی کی فراہمی بند رہے گی۔

 

Advertisement