سندھ میں ایسا وزیر اعلیٰ ہونا چاہئے جو زیر تفتیش نہ ہو، افتخار درانی

Last Updated On 29 December,2018 07:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ سندھ میں قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ سندھ میں ایسا وزیر اعلیٰ ہونا چاہئے جو زیر تفتیش نہ ہو، مراد علی شاہ نے منی لانڈرنگ کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو نشانے پر رکھ لیا، معاون خصوصی افتخار درانی نے سید مراد علی شاہ پر بڑے الزامات لگا دئیے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں قیادت کی تبدیلی ناگزیز ہے، سندھ میں ایسا وزیر اعلیٰ ہونا چاہئے جو زیر تفتیش نہ ہو، سندھ حکومت منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کی گئی، مراد علی شاہ نے منی لانڈرنگ کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ پر سہولت کاری کے شواہد ہیں، مراد علی شاہ نے بطور وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ زرداری گروپ کے لیے سہولت کاری کی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ احتساب جمہوری عمل کا حصہ ہے، جے آئی ٹی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قبول کرنا ہو گا۔