وزیراعظم عمران خان کا ترکی کے دورے کا فیصلہ

Last Updated On 30 December,2018 06:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان جمعرات سے ترکی کا دو دن کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم ترک قیادت سے دونوں ممالک کے تعلقات اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکی جائیں گے اور جمعہ کی رات کو پاکستان واپس آئیں گے۔ وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دورے میں اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں پاک ترک تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت ہو گی۔

وزیراعظم کو دورے کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردوان نے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا سرکاری طور پر یہ ترکی کا پہلا دورہ ہے۔ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار اور معاون خصوصی عبدالرزاق داؤد ہمراہ ہونگے۔