ایف بی آر نے 12 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے

Last Updated On 07 January,2019 06:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیڈل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بروقت گوشوارے جمع نہ کرانے پر ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کو شوکاز نوٹسز جاری کئے۔

فیڈل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ملٹری اکاؤنٹس سوسائٹی، اولمپیئن کوآپریٹو سوسائٹی، این ایف سی کوآپریٹو، پی ایس آئی سی ایمپلائز کوآپریٹوسوسائٹی، پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز، پی سی ایس آئی آر سٹاف، کنگ ایڈورڈ کوآپریٹو سوسائٹی، گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی، ابدالین کوآپریٹیو اور اقبال ایونیو سوسائٹی اور دیگر دو کو جرمانہ کا شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کوآپریٹو سوسائٹیز ہر ماہ ود ہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع کروانے کی پابند ہیں، بروقت گوشوارے اور ود ہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع نہ کرانے والی کوآپریٹو سوسائٹیز کو شوکاز جاری کئے گئے۔