شہبازشریف اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے درخواستیں جمع

Last Updated On 10 January,2019 02:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے شہبازشریف اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کی درخواستیں جمع کروا دی گئیں، لیگی رہنما مریم اورنگزیب اوررانا ثناء اللہ نے درخواستیں سپیکر آفس میں جمع کرائیں۔

قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 14 جنوری کو شروع ہوگا،جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور لیگی رہناا خواجہ سعد رفیق کی شرکت یقینی بنانے کیلئے پروڈکشن آرڈرزجاری کرنے کی درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔ ن لیگ کی مریم اورنگزیب اور رانا ثنا نے درخواستیں سپیکر آفس میں جمع کروائی ہیں ۔ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں تحقیقات کے سلسلے میں ان دنوں اسیر ہیں جبکہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن کے باعث نیب کی حراست میں ہیں۔