نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے 15 لوگ بھی جیل نہیں پہنچے: فواد چودھری

Last Updated On 12 January,2019 03:20 pm

جہلم: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے منی لانڈرنگ کرنے والے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے 15 لوگ بھی جیل نہیں پہنچے، لین دین کی پالیسی اپنانی ہوتی تو عمران خان کو وزیراعظم کیوں بناتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا جہلم میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا احتساب اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا، زرداری نے کاغذی کمپنیاں بنائیں، یہاں آکر معصوم صورت بنالیتے ہیں، انکی 7 نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا، اب ان کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا یہاں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے، ہم قرضے نہیں لینا چاہتے، تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، اگلے پانچ سال میں ایک کروڑ سے زیادہ نوکریاں پیدا کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا سرکار کی زمینیں واگزار کرائی، پاکستان میں امیر اور غریب کے فرق کو ختم کریں گے، پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے دم لیں گے، 2019 پاکستان کی معیشت کی تکمیل کا سال ہوگا۔
 

Advertisement