کراچی کے تمام غیرقانونی شادی ہالز، سینما گھر مسمار کرنیکا حکم

Last Updated On 12 January,2019 06:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی میں تمام غیرقانونی شادی ہالز، سینما گھر مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فٹ پاتھ سے نرسریاں، فلاحی اداروں کے کیمپس ہٹانے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے کراچی کا ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ ایس بی سی اے سے واپس لینے کی ہدایت بھی کر دی۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ عدالت نے ریسٹورنٹس کی پارکنگ، فٹ پاتھ اور سروس روڈز سے میز کرسیاں بھی فوری ہٹانے کا حکم دیا جبکہ فٹ پاتھ پر نرسریاں، فلاحی اداروں کی سرگرمیاں بھی ختم کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کراچی کا ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ ایس بی سی اے سے واپس لینے کی بھی ہدایت کی۔ تجاوزارت آپریشن کی سست روی پر برہم عدالت نے کہا کہ بتایا جائے اب تک تجاوزات کا خاتمہ کیوں نہیں کیا جا سکا؟ ریلوے کی اراضی بحال کیوں نہیں ہوئی؟عدالت نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ ریمارکس دیئے کہ کراچی کو ایس بی سی اے اور دیگر اداروں نے تباہ کر دیا، سندھ حکومت شہر کا ماسٹر پلان اپنے ماتحت لے اور نئی پلاننگ کرے۔

 

Advertisement