چیئرمین پی اے سی: شہباز شریف کی تقرری کیخلاف متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 16 January,2019 07:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) تقرری کے خلاف متفرق درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویثرن بنچ 17 جنوری کو سماعت کرے گا۔ ڈویثرن بنچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے متفرق درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے۔