سکھر: نہر میں پھنسی بلائنڈ ڈولفن کو دوبارہ دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا

Last Updated On 17 January,2019 05:31 pm

سکھر: (دنیا نیوز) سکھرکے قریب بلائنڈ ڈولفن نہر میں پھنس گئی، وائیلڈ لائف کی ٹیم نے اطلاع پر پہنچ کر اسے بچالیا، ڈولفن کو دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا۔

دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب نسل کی ایک ڈولفن راستہ بھٹک کر خیرپور کے قریب ٹھیڑی ریگیولیٹر میں جا پھنسی جسکی اطلاع فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو دی گئی اطلاع پر پہنچ کر محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ڈولفن کو نکال لیا اور سکھر لاکر دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔

ایک ہفتے کے دوران نہروں میں یہ پھنس جانے والی تیسری ڈولفن ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کی کمی دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب نسل کی اس بلائنڈ ڈولفن کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔