پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے پرچی فیس میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا

Last Updated On 18 January,2019 03:28 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے پرچی فیس میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا، دنیا نیوز نے فیس میں اضافے کا معاملہ اٹھایا تھا۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے او پی ڈی کی فیس میں 10 روپے اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا، ہسپتال انتظامیہ نے پرچی 30 روپے کی بجائے دوبارہ 20 روپے کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے دنیا نیوز کی خبر پر پرچی کی فیس میں اضافے کا نوٹس لیا تھا۔

 

Advertisement