وزیراعظم کیخلاف 50 کروڑ ہرجانہ کیس میں‌ وکلا کی بحث مکمل

Last Updated On 23 January,2019 01:36 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف یرجانے کیس کی سماعت میں دونوں جانب سے وکلاء نے بحث مکمل کر لی۔ سابق رکن اسمبلی فوزیہ بی بی نے ووٹ بیچنے کے الزام پر عمران خان کے خلاف پچاس کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کررکھا ہے

پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی جانب سے بابر اعوان اور حبیب قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، کیس میں دونوں جانب سے وکلاء نے بحث مکمل کر لی۔

عمران خان کی جانب سے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا ووٹ پشاور میں ڈالا گیا سماعت بھی یہاں کی جائے۔ عدالت نے بحث مکمل ہونے پر کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔

تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فوزیہ نے ووٹ بیچنے کے الزام پرعمران خان پرپچاس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔
 

Advertisement