راولپنڈی: (دنیا نیوز) نصر زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے، اس نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نصر بلیسٹک میزائل کا تجربہ سٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل زمین سے زمین پر مارکرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جو انتہائی کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔
Training launch of surface to surface ballistic missile Nasr today by Pakistan. pic.twitter.com/OG4HaM8pt0
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 24, 2019
صدر مملکت ڈاکٹر عاف علوی، وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان نے نصر میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجنئیرز اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹی لانچنگ پیڈ سے داغے گئے نصر میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا۔ نصر میزائل کو فائر کرنے بعد اس کا ہدف بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
نصر میزائل میں تکنیکی اعتبار سے مزید جدت لائی گئی ہے۔ میزائل دشمن کے بیلسٹک میزائل اور ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نصر میزائل سسٹم کا تجربہ پاکستان کی کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی پالیسی کا عکاس ہے۔