پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ طے ہوگیا

Last Updated On 25 January,2019 09:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی کی 21 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی حکومت کو ملے گی، 19 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا نام پیش کرے گی۔ ن لیگ 19 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی میں سے 2 کمیٹیوں کی سربراہی پیپلز پارٹی کو دے گی۔ پنجاب اسمبلی میں آج قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے قانونی تقاضے کے لئے ایوان میں تحریک پیش کی جائے گی، وزیر قانون بشارت راجہ قائمہ کمیٹیوں کے لئے ایوان میں تحریک پیش کر یں گے۔

قائمہ کمیٹیوں کے لئے حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے نام آج دے دیں گے۔ ایوان سے قائمہ کمیٹیوں کی منظوری حاصل کر لی جائے گی۔ وزیر اعلٰی اور اسپیکر کی مشاورت سے سربراہوں کے ناموں کی منظوری حاصل کی جائے گی۔