صدر پاکستان کی مصروفیات، ملاقات کے لیے مدعو کی گئی خلیل کی فیملی خوار

Last Updated On 25 January,2019 09:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صدر عارف علوی اور چئیرمن سینٹ نے ملاقات کے لئے اسلام آباد بلایا تھا، بھائی مقتول خلیل

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں متاثرہ خلیل کی فیملی کو صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی دعوت دی گئی تھی۔ شیڈول کے مطابق خلیل کے بھائی جلیل اور اس کی فیملی کی صدر عارف علوی اور پھر چیرمین سینٹ سے ملاقات ہونا طے تھی مگر دونوں شخصیات کی مصروفیات کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی ۔خلیل کے بھائی جلیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے گھر والے سڑکوں پر خوار ہوتے رہے، ملاقات نہ ہو سکی، ہمیں فون کر کے بلوایا گیا، صدر صاحب کراچی میں ہیں، ہمارا تماشا بنایا جا رہا ہے
جلیل کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سکیورٹی حصار میں ہیں، متاثرہ خاندانوں کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، ہمارے ساتھ ہو کیا رہا ہے، کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔