وزیر اعظم کے دورے کے اخراجات نمل ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ادا کئے

Last Updated On 28 January,2019 12:53 pm

کندیاں: (نمائندہ دنیا) وزیر اعظم اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر نمل یونیورسٹی پہنچے، وزیر اعظم نے جب وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں کچھ کہنا چاہا تو ایک جانب سے آواز آئی کہ مناسب وقت نہیں تو وزیر اعظم نے کہا ٹھیک وقت ہے۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، سرکاری میڈیا کے سوا کسی کو کوریج کی اجازت نہ ملی، وزیر اعظم نے نمل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنر ز کے اجلاس کی صدارت بھی کی، وزیر اعظم کے دورے کے اخراجات نمل ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ادا کئے۔