وائٹ کالر مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے: چیئرمین نیب

Last Updated On 28 January,2019 05:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، بدعنوانی دیمک سے بڑھ کر ناسور کی صورت اختیار کر چکی ہے۔

چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا، جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ گیلپ اور گیلانی سرویز کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں، عالمی اقتصادی فورم کے کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان 107 ویں نمبر آگیا ہے، منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بدعنوانی، منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھیجی گئی رقوم کو واپس لایا جائے گا، میگا کرپشن کی جانچ پڑتال، انکوائریز، تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا احتساب عدالتوں میں اس وقت 1210 بدعنوانی کے ریفرنسز زیر سماعت ہیں، نیب ان مقدمات میں کرپشن کی رقم کی مجموعی مالیت 900 ارب روپے ہے۔