تحفظات دور نہ ہونے پر ق لیگ وزارتوں سے الگ ہونے کیلئے تیار، ذرائع

Last Updated On 30 January,2019 07:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (پی ایم ایل ق) کی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات میں تحفظات پر بات ہو گی۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ق لیگ کی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات میں وزراتوں اور اختیارات سے متعلق اپنا موقف سامنے رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تحفظات دور نہ ہونے پر ق لیگ وزارتوں سے الگ ہونے کے لیے تیار ہے، تاہم وزارتیں چھوڑنے کے باوجود ق لیگ حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی۔

یاد رہے کہ اپنی وزارت میں مداخلت پر ق لیگ کے وزیر عمار یاسر پہلے ہی استعفیٰ قیادت کو بھجوا چکے ہیں۔