دنیا نیوز کا ایک اور اعزاز، برطانیہ کا مقبول ترین ایشیائی چینل

Last Updated On 01 February,2019 02:09 pm

لندن: (دنیا نیوز) دنیا نیوز برطانیہ میں چلنے والے تمام ایشین نیوز چینلز میں مقبول ترین چینلز کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، تقریب برطانیہ کے مشہور کنگز کالج میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں ایشن میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ کی تقریب میں دنیا نیوز کو برطانیہ میں سب سے مقبول چینل آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں برطانیہ میں چلنے والے پاکستانی، بھارتی اور ایشیا سے تعلق رکھنے والے چینلز کو مختلف شعبوں میں ایوارڈز دئیے گئے۔

دنیا نیوز کو برطانیہ میں سب سے زیادہ مقبول پاکستانی چینل کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ایوارڈ دنیا نیوز کے ہیڈ آف انٹرنیشنل نیوز آپریشنز اظہر جاوید نے وصول کیا۔ دنیا نیوز ساؤتھ ایشائی چینلز میں پہلا نیوز چینل ہے جسے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔