نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے: حمزہ شہباز

Last Updated On 02 February,2019 05:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز کا کہنا ہے حکومت نواز شریف کی صحت سے متعلق بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، ان کی صحت سے متعلق آگاہ نہیں کیا جا رہا، نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نیازی صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ صوبہ بنائیں گے، ہم نے جنوبی پنجاب صوبے کیلئے غیر مشروط مدد پیش کی، حکومت نئے صوبے بنائے ہم غیر مشروط حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت چھوڑ کر گئے تو ساڑھے 600 ارب کا ترقیاتی بجٹ تھا، مانگے تانگے کی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کو استعمال ہی نہیں کیا، حکمرانوں سے کہتا ہوں اللہ سے ڈریں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا جنوبی پنجاب کے بجٹ کو 16 سے 36 فیصد پر لے کر گئے، ہم نے جنوبی پنجاب کا بجٹ 228 ارب روپے رکھا تھا، وزیر اطلاعات پنجاب کہتے ہیں اورنج لائن سفید ہاتھی ہے۔ انہوں نے کہا ملتان سکھر موٹروے 393 کلو میٹر طویل منصوبہ تقریباً مکمل ہو گیا تھا، پشاور میں میٹرو بس کا منصوبہ اب تک مکمل نہیں ہوسکا، نیازی صاحب میٹرو کو جنگلا بس کہا کرتے تھے، 5 سال بعد انہیں پشاور میں میٹرو بس منصوبہ بنانے کا خیال آیا، موڈیز نے یہ بھی کہا ہے کہ آنیوالے وقت میں مشکلات بڑھیں گی۔
 

Advertisement