حکومت نے تحفظات دور کر دیئے: طارق بشیر چیمہ

Last Updated On 02 February,2019 04:38 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ق لیگ کے تحفظات بڑی حد تک دور کردیئے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیں چھوڑ سکتے ہیں مگر ہم ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل نے کہاچودھری برادران وضع دار لوگ ہیں اور باہمی احترام کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا چودھری برادران نے نہیں نواز شریف نے ان کا ساتھ چھوڑا جبکہ کلثوم نواز جدہ جاتے وقت چودھری شجاعت کے گھر سے روانہ ہوئی تھیں،مارشل لا کے بدترین دنوں میں بھی چودھری برادران نے نواز شریف کو اپنا مہمان بنایا۔ 

Advertisement