حمزہ شہباز آج صبح غیرملکی پرواز سے لندن کیلئے روانہ ہو گئے

Last Updated On 03 February,2019 03:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز آج صبح لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں پارٹی رہنماوں سے غیر رسمی ملاقات کے بعد غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز قطر ایئرویز کی فلائٹ نمبر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے، طے شدہ شیڈول کے مطابق 13 فروری کو حمزہ واپس وطن پہنچیں گے جو قطر ایئرویز ہی کی پرواز 628 بتائی گئی ہے۔

لندن میں 9 روزہ قیام کے دوران حمزہ شہباز اپنے کزنز حسن نواز، حسین نواز اور بھائی سلمان شہباز سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے وزارت داخلہ نے ن لیگی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

 

Advertisement