منی لانڈرنگ سکینڈل میں پیش رفت، کیس اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ

Last Updated On 04 February,2019 02:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بینکنگ کورٹ کراچی میں اربوں روپے کے میگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ نیب نے کیس اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب سندھ کی ٹیم مقدمہ منتقل کرانے سے متعلق درخوست لے کر بینکنگ عدالت پہنچ گئی۔

بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں درخواست چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو ارسال کر دی گئی ہے۔

نیب سندھ کی ٹیم مقدمہ منتقل کرانے سے متعلق درخوست بینکنگ عدالت لے کر پہنچی۔ کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں مقدمہ اسلام آباد منتقل کیا جانا ہے۔ کہا چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب مقدمے کی منتقلی پر غورکر رہے ہیں۔

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس بینکنگ کورٹ کراچی میں زیر سماعت ہے جس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگرنے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے جبکہ حسین لوائی، انور مجید، عبدالغنی مجید اور طحہ رضا گرفتار ہیں۔