نویں این ایف سی کا اجلاس، چاروں صوبوں کے ارکان شریک

Last Updated On 06 February,2019 01:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت نویں این ایف سی کا اجلاس جاری ہے، جس میں چاروں صوبوں کے این ایف سی ارکان، سندھ کے وزیر خزانہ، چاروں صوبائی سیکرٹریز خزانہ موجود ہیں۔

 قومی مالیاتی کمیشن کے پہلے اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی امور پر بات چیت ہوگی۔ قومی وسائل سے وفاق اور صوبوں کے حصوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ کمیشن قومی وسائل کی بہتر تقسیم کی مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لے گا۔

اعلامیے کے مطابق نویں قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس کے لیے تمام ممبران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں صوبوں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

 

Advertisement