ممکنہ وزیراعلیٰ کا بڑا عہدہ ملنے کا چانس بنتے ہی گرفتاری ہوگئی: طلال چودھری

Last Updated On 06 February,2019 03:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) طلال چودھری کا کہنا ہے ممکنہ وزیراعلیٰ کا بڑا عہدہ ملنے کا چانس بنتے ہی گرفتاری ہوگئی، کسی کو گرفتار کرانے کا شوق نہیں، چاہتےہیں ن لیگ کے ساتھ زیادتی نہ ہو، احتساب کے نام پر حکومتیں نہیں گرانی چاہئیں۔

لیگی رہنما طلال چودھری نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف گرفتار ہوسکتے ہیں تو پرویز خٹک کیوں نہیں ؟ سب مجرموں کی حکومت ہے، ڈیل اورڈھیل کا کوئی معاملہ نہیں، ہم کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں لینے جا رہے۔ انہوں نے کہا کام کیلئے آپکو بابا شہبازشریف سے دم کرانا پڑے گا۔