نواز شریف کی حتمی میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال

Last Updated On 08 February,2019 06:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی حتمی میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، انھیں 24 گھنٹے ڈاکٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ نواز شریف کو دل کے امراض کے ہسپتال میں منتقل کیا جائے۔ تھیلیسیمیا ٹیسٹ میں نواز شریف کے عارضہ قلب کی تشخیص ہوئی۔

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کا کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول کنٹرول میں ہے تاہم نواز شریف کے ذاتی معالج سے دل کی بیماری کی معلومات لی جا سکتی ہیں۔
 

Advertisement