خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلیاں: آئی جی صلاح الدین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Last Updated On 09 February,2019 05:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کیساتھ آئی جی اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خواجہ داود کو بھی تبدیل کر دیا گیا جبکہ آئی جی خیبر پختونخواہ صلاالدین محسود کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ مطہر نیاز رانا نئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر جبکہ خواجہ داود احمد ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ ہوں گے، نوید کامران بلوچ کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 

Advertisement