وزیراعظم کی ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زید سے ملاقات

Last Updated On 10 February,2019 04:34 pm

دبئی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زید سے ملاقات میں دو طرفہ امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچے تو ان کا شایان شان طریقے سے استقبال اور گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔ ائیرپورٹ پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زید نے ان کو خوش آمدید کہا۔

بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم معاملات زیر بحث آئے جبکہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ کے دوران ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سربراہ سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔

وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران ایک اہم اجلاس میں شرکت کرینگے جس میں اصلاحات کے ذریعے گورننس میں بہتری کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عمران خان شرکا کو اپنی حکومت کا وژن اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں، بزنس لیڈرز اور ماہرین بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کے دورہ یو اے ای میں خزانہ اور بحری امور کے وزرا اور مشیر تجارت ان کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی تھی۔
 

Advertisement